ویب ڈیسک : پنجاب میں ڈینگی کے مزید 3 مریض اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں تین افراد انتقال کرگئے جبکہ مزید 217 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ڈینگی کے مریضوں میں سے 176 کا تعلق لاہور سے ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔ غیر مصدقہ سرکاری اعداد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 217 مریض سامنے ائے جبکہ ڈینگی بخار مزید 5 قیمتی زندگیاں نگل گیا۔