Xiaomi کا 2024 میں بڑےپیمانے پر الیکٹرک کاریں متعارف کرانے کا فیصلہ 

21 Nov, 2021 | 09:22 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک :چینی کمپنی   Xiaomi  نے اپنی پہلی  الیکٹرک کار  متعارف    کرادی ، چینی کمپنی  Xiaomi  کی جانب سے رواں سال  الیکٹرک وہیکل (EV) انڈسٹری  کا حصہ بننے کی  تصدیق کی تھی،   چینی  برانڈ   نے Xiaomi EV Company Limited کے نام سے کمپنی  کا آغاز کیا تھا۔

Xiaomi  کی جانب سے  بیجنگ میں 156ملین ڈالر سےنئی آٹوموبائل کمپنی Xiaomi Automobile Technology Co Limited رجسٹرڈ کرائی گئی  ہے۔ چینی  کمپنی  گرین انرجی  سے چلنے والی گاڑیاں ، گاڑیوں کے پارٹس، اور نئی  ٹیکنالوجی مارکیٹ میں متعارف کرائے گی۔

Xiaomi Automobile Co کی جانب سے  156 ملین ڈالر کا کل سرمایہ  کاری سے  ستمبر میں  کمپنی رجسٹرڈ کرائی گئی تھی ۔کمپنی  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کمپنی کس چیز پرزیادہ توجہ دے گی لیکن ہماری کوشش  ہوگی کہ  پہلی الیکٹرک وہیکل  کمپنی گاڑی کی مینوفیکچرنگم،سپیرپارٹس پر زیادہ پرتوجہ دے۔

Xiaomi کے بانی  Lei Jun  کا کہناتھا کہ الیکٹرک کارکمپنی 2024 تک بڑے پیمانےپراپنی EVs  گاڑیاں تیار کرنا شروع کر دے گی۔  رواں سال Xiaomi کی پہلی الیکٹرک گاڑیاں مارکیٹ میں  دستیاب ہوں گی۔

ایگزیکٹو لو ویبنگ  کامزید کہناتھاکہ Xiaomi ہوم اسٹورز آنےوالے دنوں  میں  الیکٹرک وہیکل کی مارکیٹ  میں   فراہمی ، اس کی ریپیئراورمینٹ ننس   کی ذمہ دار ہوگی ۔

مزیدخبریں