ویب ڈیسک :چینی کمپنی Xiaomi نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرادی ، چینی کمپنی Xiaomi کی جانب سے رواں سال الیکٹرک وہیکل (EV) انڈسٹری کا حصہ بننے کی تصدیق کی تھی، چینی برانڈ نے Xiaomi EV Company Limited کے نام سے کمپنی کا آغاز کیا تھا۔
Xiaomi کی جانب سے بیجنگ میں 156ملین ڈالر سےنئی آٹوموبائل کمپنی Xiaomi Automobile Technology Co Limited رجسٹرڈ کرائی گئی ہے۔ چینی کمپنی گرین انرجی سے چلنے والی گاڑیاں ، گاڑیوں کے پارٹس، اور نئی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں متعارف کرائے گی۔
Xiaomi Automobile Co کی جانب سے 156 ملین ڈالر کا کل سرمایہ کاری سے ستمبر میں کمپنی رجسٹرڈ کرائی گئی تھی ۔کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کمپنی کس چیز پرزیادہ توجہ دے گی لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ پہلی الیکٹرک وہیکل کمپنی گاڑی کی مینوفیکچرنگم،سپیرپارٹس پر زیادہ پرتوجہ دے۔
Xiaomi کے بانی Lei Jun کا کہناتھا کہ الیکٹرک کارکمپنی 2024 تک بڑے پیمانےپراپنی EVs گاڑیاں تیار کرنا شروع کر دے گی۔ رواں سال Xiaomi کی پہلی الیکٹرک گاڑیاں مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔
ایگزیکٹو لو ویبنگ کامزید کہناتھاکہ Xiaomi ہوم اسٹورز آنےوالے دنوں میں الیکٹرک وہیکل کی مارکیٹ میں فراہمی ، اس کی ریپیئراورمینٹ ننس کی ذمہ دار ہوگی ۔