(قذافی بٹ)ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی گیند پرگورنر پنجاب بولڈ ہوگئے۔
گورنر ہاوس میں منعقدہ بچوں کی تقریب کے بعد فردوس عاشق اعوان کی دعوت پر دوستانہ میچ کھیلا گیا۔ گورنر پنجاب نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مگر فردوس عاشق اعوان کی گیند پر ٹک نہ سکے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق کی دوسری گیند پرگورنر پنجاب بولڈ ہوگئے۔
فردوس عاشق اعوان جب بیٹنگ کے لیے آئیں تو پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوگئیں۔ فردوس عاشق اعوان نے ہارماننے سے انکار کرتے ہوئے بیٹنگ جاری رکھی، دلچسپ میچ کے مناظر دیکھ کر حاضرین کے چہرے کھل اٹھے۔