عاشق رسول ﷺ علامہ خادم حسین رضوی کو سپرد خاک کر دیا گیا

21 Nov, 2020 | 05:43 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(علی اکبر) تحریک لبیک کے سربراہ ممتاز عالم دین خادم رضوی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
علامہ خادم حسین رضوی جمعرات کی رات انتقال کر گئے تھے جن کا نماز جنازہ ہفتہ کو گیٹر اقبال پارک میں ادا کیا گیا ۔ مرحوم کے جسد خاکی کو صبح ان کی رہائشگاہ ملتان روڈ سے مینار پاکستان لےجا گیا اس موقع پر ہزاروں عقیدت مند میت کے ساتھ تھے جبکہ نماز جنازہ کے بعد میت کو واپس ملتان روڈ لیا گیا جہاں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں ان کو سپرد خاک کیا گیا اس موقع پر دور اسلام کا ورد جاری رہا جبکہ ہر انکھ اشکبار تھی۔

سربراہ تحریک لبیک کے صاحبزاد ے سعد رضوی نے والد کی نماز جنازہ پڑھائی ۔بعد ازاں علامہ خادم حسین رضو ی کا جسد خاکی سکیم موڑ کے قریب مدرسہ ابوذر غفاری میں پہنچادیا گیا۔گریٹر اقبال پار ک سمیت اطراف کی سڑکوں اور فلائی اوورز پر لاکھوں کا مجمع موجود تھا۔ کارکنوں ، عقیدت مندوں اور عام شہریوں کی ریکارڈ شرکت تھی،نماز جنازہ کے موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، کارکن روتے رہےجبکہ وہاں موجود  ہر آنکھ اشکبار  تھی،جنازےمیں شریک ہر شخص کی زبان پر لبیک یارسول اللہ کاورد جاری رہا۔

واضح رہے کہ  خادم حسین رضوی کی اسلام آباد سے واپسی پر طبعیت خراب ہوئی، انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی اور انہیں بخار بھی تھا۔ خادم حسین رضوی کو طبیعت ناساز ہونے پر شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا۔ خادم حسین رضوی ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے خادم حسین رضوی کی موت کی تصدیق کی.  

مزیدخبریں