ٹک ٹاک کوئین جنت مراز کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

21 Nov, 2020 | 04:40 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)خوبروپاکستانی ٹک ٹاک سپرسٹار جنت مرزا سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، مداحوں کے چاہنے والے پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں ، ٹک ٹاک کوئین کے ڈانس کی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ لڑکے کے ساتھ رقص کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے اپنی پہچان بنانے والی جنت مرزا کا نام آج کسی تعریف کا محتاج نہیں، لاکھوں چاہنے والے ٹک ٹاکر صارفین بیوٹی کوئین کی تصاویر یا ویڈیوز کو دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں،پاکستان میں نمبر ون ٹاک ٹاکر کا اعزاز رکھنے والی جنت مرزا کی شادی کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے نئی ویڈیو وائرل ہوئی، ویڈیو میں ان کے ساتھ لڑکا ڈانس کررہا ہے اور حاضرین کی جانب سے اس رقص کو خوب پسند کیا گیا۔

جنت مرزا نے صرف باتوں یاتصاویروں میں کمال نہیں رکھتی بلکہ سامنےآنے والی ویڈیو میں ٹک ٹاک کوئین نے خوبصورت رقص ایک بار پھر مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا, انسٹاگرام پر وائرل ہونے والے ڈانس میں وہ اپنی کزن کی شادی میں بالی ووڈ کے گیت'سوہنا کتناسوہنا ہے' پر لڑکے کے ساتھ رقص کررہی ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیا گیا کہ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا اپنی کزن کی شادی کی تقریب میں ڈانس کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ان کی  نئی تصاویر  دیکھ کر  مداح خوشی سے کھل اٹھے اور خوبرو ماڈل جنت مرزا کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔فیصل آبادکی ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں اور ان کے کیپشن میں لکھا کہ 70 لڑکیوں سے کھیل کر حوریں نہیں ملتی۔صارفین ان کی خوبصورتی کو دیکھ کر خاموش نہ رہ سکےان کے مداح کہہ اٹھے کہ ’آپ کو اتنا سوہنا کیوں رب نے بنایا‘۔

مزیدخبریں