ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دیو سماج روڈ(راؤ دلشاد، درنایاب) کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیم اور خصوصی سیل قائم کردیا۔ انہوں نے تمام پرائس مجسٹریٹس اور متعلقہ تھانوں کی فہرستیں و کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔

کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے ایڈیشنل کمشنر شیخ آفتاب اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعادت احمد کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیدیں، مانیٹرنگ ٹیمیں ہفتہ میں دو بار ثبوتوں کیساتھ کارکردگی جائزہ پیش کریں گی۔

ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخناموں کی لسٹوں کے آویزاں کرنے، اشیاء کی دستیابی اور مجسٹریٹس کی چیکنگ کا جائزہ لیا جائے گا، ایک کروڑ بارہ لاکھ کی آبادی لیکن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد صرف 53 ہے، مہنگائی روکنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بڑھانے اور موبائل ایپ سے کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد 53 سے بڑھا کر 200 تک کرنے کیلئے محکمہ داخلہ سے رجوع کرلیاگیا،جوڈیشل اختیارات ختم ہونے کے بعد مجسٹریٹس صرف وارننگ اور جرمانوں تک محدود ہیں، دکانداروں اور شہریوں کی شکایات پر فیصلہ کیا گیا۔ 

کارروائیوں کی سخت مانیٹرنگ کا ٹاسک ایڈمن آفیسر شاہد محبوب کو سونپ دیاگیا، روزانہ کہاں گئے کتنی کارروائیاں کیں اور کتنے جرمانے کئے تفصیلات اپ لوڈ کرنا ہوں گی، پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے کارروائیاں مانیٹرکر کے ڈی سی پورٹل پر لوڈ ہوں گی۔

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer