چیف سیکرٹری نے آٹے کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کا نوٹس لے لیا

21 Nov, 2020 | 02:55 PM

Shazia Bashir

قیصر کھوکھر: چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیرصدارت پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ لینے  کے لئے  اجلاس، چیف سیکرٹری نے لاہورکے کچھ علاقوں میں آٹے کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کا نوٹس لے لیا۔

       

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، خوراک، زراعت کے محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب، سپیشل سیکرٹری ایگریکلچر مارکیٹنگ نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنوبی پنجاب)، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

 

چیف سیکرٹری نے گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کاحکم دیا، اربن یونٹ نے رپورٹ میں تاجپورہ سمیت کچھ علاقوں میں آٹے کی مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کی نشاندہی کی، سپاٹ پرائس سروے کے مطابق صوبے کے دیگر تمام اضلاع میں آٹا مقرر کردہ قیمت پر دستیاب ہے۔

 

چیف سیکرٹر ی نے کہا کہ سپیشل برانچ، آئی بی اور اربن یونٹ کو مانیٹرنگ کے فرائض تفویض کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں پورے سال  کے لئے اشیاء ضروریہ کی طلب اور رسد سے متعلق پیشگی فہرست مرتب کریں اورقیمتوں کو اعتدال میں رکھنے  کے لئے انتظامی افسران منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی جا ری رکھیں۔

       

مزیدخبریں