درجنوں وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں لوٹ لیے گئے

21 Nov, 2020 | 12:40 PM

Shazia Bashir

 (عابدچودھری) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد میں ڈاکوؤں نے جمیل و فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 7 لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔  وحدت کالونی میںڈاکو تنویر سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، ڈیفنس میںڈاکو اکرم سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون، نو اب ٹائو ن کے علا قہ میں نعیم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ ہزار 25 مالیت کی نقد ی، طلائی زیورات اور موبائل فون لیکر فرار ہو گئے۔

 

شاہد رہ  کے علا قہ میں عمر ان کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2 لاکھ ما لیت کی نقدی اور موبائل فون، مصر ی شا ہ کے علا قہ میں مقصو د کی فیملی کو یرغمال بنا کر2  لاکھ50  ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔   اکبری گیٹ کے علا قہ میں طاہر کے گھر میں اس کی فیملی سے2 لاکھ 10ہزار کی نقد ی اور طلائی زیو رات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 

نو لکھا کے علا قہ میں شر یف کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2 لا کھ روپے کی نقد ی اور مو بائل فون، مغل پو رہ کے  علاقہ میں شہباز کی فیملی کو یر غمال بنا کر5 لا کھ 50 ہز ار کی نقدی اور موبائل فو ن جبکہ نواب ٹاؤن میں ارشد، گرین ٹاون میں حبیب کی گاڑی اور ٹبی سٹی، مصری شاہ، جوہر ٹاون اور نشترکالونی سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزیدخبریں