14 تھانوں میں نئے انچارج انویسٹی گیشنز تعینات

21 Nov, 2020 | 03:37 PM

Sughra Afzal

لوئر مال (عابد چودھری) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے شہر کے 14 تھانوں میں نئے انچارج انویسٹی گیشنز تعینات کردیئے۔

 انسپکٹر ذوالفقارعلی کو انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن، سب انسپکٹر منصب خان کو انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار، انسپکٹرحسنین حیدرکو انچارج انویسٹی گیشن نواب ٹاؤن، سب انسپکٹرعمر دراز کوا نچارج انویسٹی گیشن سندر، سب انسپکٹرعامرریاض کو انچارج انویسٹی گیشن انڈسٹریل اسٹیٹ، سب انسپکٹر واجد جہانگیر کو انچارج انویسٹی گیشن سمن آباد، سب انسپکٹر عمران پاشا کو انچارج انویسٹی گیشن گلشن راوی اور انسپکٹرمہدی کاظمی کو انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ 

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے سب انسپکٹرتصدق حسین کو انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی، سب انسپکٹر محمد افضل کو انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت، سب انسپکٹر عدنان رشید کو انچارج انویسٹی گیشن ہربنس پورہ، سب انسپکٹر طلحہ ناصر کو انچارج انویسٹی گیشن جنوبی چھاؤنی تعینات کر دیا۔ خالد محمود کو انچارج انویسٹی گیشن برکی اور سب انسپکٹر نواز کو انچارج انویسٹی گیشن پرانی انارکلی تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب آئی جی آفس نے مسلسل 10 سال سے پنجاب میں تعینات 37 افسروں کی فہرستیں ازسر نو مرتب کر کے حکومت کو بھجوا دیں،کئی سال سے پنجاب میں تعینات 15 ڈی آئی جیز، 11 گیا رہ ایس ایس پیز اور  11 ایس پیزکے نام ازسر نو بھجوائے گئے۔ ان افسروں میں ڈی آئی جی زعیم شیخ، خرم علی شاہ، افضال کوثر، غلام محمود ڈوگر، سہیل چودھری، وقاص نذیر اور فیصل رانا سمیت دیگر شامل ہیں، ایس ایس پیز اور ایس پیز میں عمران کشور، جہانزیب نذیر، جمیل ظفر اور عطاءالرحمن سمیت دیگر کے نام بھجوائے گئے۔

 حکومتی پالیسی کے مطابق جو افسر پنجاب میں 10 سال مکمل کرچکے ہوں، ان کو کم از کم 2 سال دوسرے صوبے یا یونٹ میں تعینات کیا جائے گا، اگلے سال کے آغاز میں ایسے پولیس افسران کے تبادلے متوقع ہیں، نئی فہرستوں میں ایسے افسروں کے نام بھی شامل ہیں، جنہوں پنجاب سے تبادلے کے باوجود دوسرے صوبوں میں 2سال مکمل نہیں کیے۔

 واضح رہےکہ  گزشتہ روز  ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے 3 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کیے، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے جوہر ٹاؤن سے شعیب خان کو ایس ایچ او نصیر آباد تعینات کیاجبکہ پولیس لائنز سے نیئر نثار کو ایس ایچ او کوٹ لکھپت لگا دیا گیا، پولیس لائنز سے سب انسپکٹر اسد اقبال کو ایس ایچ او نواب ٹاؤن مقرر کر دیا گیا، ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ نصیر آباد کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا۔

مزیدخبریں