نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ 30 نومبر سے شروع ہوگا

21 Nov, 2020 | 10:45 AM

Shazia Bashir

  (حافظ شہباز علی) نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ 30 نومبر سے 20 دسمبر تک لاہور میں ہوگا، آرمی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

 

 پاکستان فٹ بال فیڈریشن  کے زیر اہتمام  ہونے والے   نیشنل چیلنج کپ میں ملک بھر سے 28 ٹیمیں حصہ لیں گی، پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ چیمپین خان ریسرچ لیبارٹریز اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن لیگ بی ڈویژن کلب لیگ اور ڈیپارٹمنٹل لیگ کے فاتح بلوچ ایف سی کوئٹہ اور ماشا یونائیٹڈ بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے جس میں 58 میچز پنجاب اسٹیڈیم، فیم کلب ماڈل ٹاون  اور ایف سی کالج کی گروانڈ میں کھیلے جائیں گے۔

 

ٹورنامنٹ میں شامل 28 ٹیموں کو  سات گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں اور دو بہترین تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائیں گی، جس کے بعد کوارٹر فائنلز، سیمی فائنل اور فائنل کھیلا جائے گا۔

 گروپوں اے میں حصہ لینے والی ٹیمیوں میں آرمی، بلوچ ایف سی نوشکی، پولیس، ایچ ای سی گروپ اے مِیں  این بی پی، کراچی یونائیٹڈ، ہما ایف سی  اور فالکن کمپنی گروپ بی میں  کے آر ایل، کے پی ٹی، پی آئی اے، سیف ٹیکس گروپ سی میں  پی سی اے اے، افغان ایف سی چمن، بلوچ ایف سی کوئٹہ، لائل پور ایف سی گروپ ڈی میں  واپڈا، نیوی، ایشیاء گھی ملز، ایس اے فارمز گروپ ای میں  ایس ایس جی سی، مشہ یونائیٹڈ، گوادر پی اے، وہیب ایف سی گروپ جی: پاکستان ایئر فورس، ایس این جی پی ایل، ہزارہ کول کمپنی، نیمسو ایف سی شامل ہیں۔

مزیدخبریں