حضرت بابا شاہ جمال رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس، زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری

21 Nov, 2020 | 09:37 AM

Shazia Bashir

محمد علی رضا: برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت بابا شاہ جمال رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے دوسرے روز زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، ڈھولچی ڈھول بجا کر اپنی عقیدت کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں۔

 

بزرگ صوفی بابا شاہ جمال رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز جمعرات کے روز رسم چادر پوشی کی ادائیگی سے ہوا جس کے بعد دوسرے روز زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد مزار شریف پر حاضری دینے کے لئے آتی رہی اور اپنی منتوں مرادوں کی تکمیل کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

 

مشہور ڈھولچی پپو سائیں اور ان کے ہم نوا کی جانب سے دربار میں ڈھول بجا کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا آج کے دن حضرت شاہ جمال کا سالانہ عرس ہے اور دور دراز سے لوگ اپنی عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے یہاں پر آ رہے ہیں۔

 

زائرین اور عقیدت مند ٹولیوں کی شکل میں مزار شریف پر چادریں چڑھانے میں مصروف ہیں جبکہ احاطہ دربار میں چراغ بھی روشن کئے جا رہے ہیں، محکمہ اوقاف کی جانب سے عرس تقریبات کے دوران پولیس کی معاونت سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ 

مزیدخبریں