چودھری شجاعت حسین سے خطیب بادشاہی مسجد کی ملاقات

21 Nov, 2019 | 07:04 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آز اد نے ملاقات کی ہے۔

 مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آز اد اور حافظ عبدالررز ق نے اُنکی ر ہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر مسلم لیگی رہنماء چودھری شافع حسین اور رانا خالد بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے نماز ظہر بھی انکی امامت میں ادا کی۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، کشمیر کی آزادی اور چودھری شجاعت کی صحت کے لیے خصوصی طور پر دُعا کی گئی۔ مولانا عبدالخبیر آز اد نے اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت کا دعوت نامہ بھی دیا۔

مزیدخبریں