میاں محمود الرشید کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی آنا مہنگا پڑ گیا

21 Nov, 2019 | 06:50 PM

Shazia Bashir

طاہرجمیل: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں آنا صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو مہنگا پڑ گیا، سرکاری گاڑی خراب، یونیورسٹی گارڈز دھکا لگاتے رہے۔     

صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید آرکیٹکچر کانفرنس میں شرکت کے لیے لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی پہنچے۔ کانفرنس کے اختتام پر جب وہ واپس جانے لگے تو ان کی گاڑی نے جانے سے 'انکار' کردیا۔

ڈرائیور کی کوششوں کے بعد بھی گاڑی سٹارٹ نہ ہو سکی، جس پر یونیورسٹی گارڈز نے دھکا لگا کر گاڑی کو سٹارٹ کرائی اور وہ پھر وہاں سے روانہ ہوئے۔

مزیدخبریں