علی اکبر: پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اب چھوڑنے کا نہیں، پکڑے جانے کا وقت ہے۔
پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اب چھوڑنے کا نہیں بلکہ آپ کے پکڑے جانے کا وقت ہے۔ ادارے بھی اب عمران خان کو چھوڑتے جارہے ہیں۔ حکومتی اتحادی بھی اب حکومت پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے۔
سید حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ اب عمران خان آپ سے حساب لیا جائے گا اور منی ٹریل کا پوچھا جائے گا۔ مہنگائی اور نوکریوں کا جھانسا دینے کا بھی حساب لیا جائے گا، آج تم اکیلے رہ گئے ہو اور اب پورے خاندان کا حساب دینا پڑے گا۔