لاہور کے مکینیکل انجینئر کا انوکھا کارنامہ

21 Nov, 2019 | 12:36 PM

Sughra Afzal

(حسن علی) لاہور کے مکینیکل انجینئر نے ایک ایسا چولہا بنا ڈالا جس کو جلانے کیلئے نہ تو گیس کی ضرورت پڑتی ہے اورنہ ہی بجلی کی بلکہ اس انوکھے چولہے کو جلانے کیلئے لکڑی کے برادے، سوکھی سبزیوں اورگھاس پھوس سے تیار کردہ بائیو پلیٹس استعمال کی جاتی ہیں۔

 داروغہ والا سے تعلق رکھنے والے مکینکل انجینئر محمد نعیم نے گیس کے بغیر جلنے والا چولہا تیار کیا ہے، ہیپی بائیو ماس سٹوو کے نام سے بنائے جانے والے اس چولہے کو بائیو پلیٹس سے جلایا جاتا ہے جبکہ یہ بائیو پلیٹس جہاں ماحول دوست ہیں وہیں ان کی قیمت بھی عام آدمی کی پہنچ میں ہے۔

محمد نعیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی سال اپنی اس تخلیق پر صرف کیے ہیں اور آج وہ کامیاب بھی ہو چکے ہیں، ہیپی بائیو ماس سٹوو مختلف سائز میں دستیاب ہیں جن میں گھریلو استعمال کے چولہوں کے ساتھ ساتھ دیگیں پکانے والے چولہے بھی شامل ہیں

انہوں نے یہ ایجاد اپنی مدد آپ کے تحت کی ہے، اس میں حکومت کی جانب سے انہیں کوئی مدد فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی وہ حکومت کی مدد کے طلبگار ہیں۔

مزیدخبریں