اقراء عزیز، علی سیٹھی کی آواز کی مداح نکلیں

21 Nov, 2019 | 11:34 AM

Sughra Afzal

(زین مدنی) معروف اداکارہ اقراء عزیز گلوکار علی سیٹھی کی آواز کی مداح نکلیں، مقبول ترین میوزک سیریز کوک سٹوڈیو کے سیزن 12 میں شہنشاہ غزل مہدی حسن کی مشہور زمانہ غزل گلوں میں رنگ بھرے علی سیٹھی کی آواز میں ریلیز کیا گیا۔

اقراء عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام کی سٹوری میں علی سیٹھی کی غزل کی کچھ تصاویر مداحوں سے شیئر کیں، ایک تصویر پر اقراء نے متاثر کن انداز میں خود کو گلوکار کی مداح قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میں ہمیشہ سے ہی علی سیٹھی کی آواز کی مداح رہی ہوں، اقراء عزیز نے گلوکار کی جاری کردہ دوسری تصویرپر دل کا ایموجی بنا کر محبت کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں