طیاروں کی کمی کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار

21 Nov, 2018 | 07:38 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: طیاروں کی کمی اور ان میں موجود فنی خرابی کے باعث لاہور آنے جانے والی ملکی و غیر ملکی دس پروازیں متاثر، 2 پروازیں منسوخ جبکہ 8 تاخیر کا شکار رہیں۔

ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق اوسلو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 751، کراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 312 کو منسوخ کر دیا گیا۔

دوسری جانب شارجہ سے لاہور آنے والی ائیربلیو پی اے 413 نو گھنٹے، دبئی سے لاہور آنے والی ایمریٹس کی پروز ای کے 622 تین گھنٹے، لاہور سے دبئی جانے والی پرواز ای کے 623 دو گھنٹے اور ریاض سے لاہور آنے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 732 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں۔    

مزیدخبریں