خان سعدیہ: محکمہ ماحولیات کی اینٹی سموگ کارروائیاں جاری ہیں، پابندگی کے باوجود پروڈکشن کرنے والے بھٹوں اور فیکٹریوں کو سربمہر کر کے مقدمات درج کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نےلاہور کی تحصیل کینٹ اور واہگہ کے علاقوں میں اینٹوں کے بھٹوں پر چھاپے مارے، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر ایک بھٹہ سیل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مدینہ برکس کمپنی جمن بیدیاں روڈ کے مالک نے پابندی کے باوجود بھٹہ چالو رکھا ۔اطلاع ملنے پر انسپکٹر علی رضا اور عمران رفیق نے کارروائی کی۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے اخراج پر ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الحق لودھی کی زیرنگرانی ٹیم نے کرول گھاٹی شالیمار ٹاؤن میں رفاقت سٹیل مل کو سیل جبکہ پانچ یونٹس مالکان کو نوٹسز جاری کر دیے۔