وقار گھمن: جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ڈپٹی میئرر شہاب الدین کی زیر قیادت میلاد جلوس نکالا گیا،عاشقان رسول درود و سلام پڑھتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق میلاد جلوس چاچووالی سے بھٹہ چوک تک نکالا گیا، جلوس میں علماء کرام کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔ شرکاء نے نعلین مبارک والے جھنڈے اٹھارکھے تھے، ڈپٹی میئرکا کہنا تھا کہ عیدالفطر اور عیدالضحی سے بھی زیادہ خوشی والی عید عیدمیلادالنبیﷺ ہے۔
آج دنیا کے کونے کونے میں نبی پاک ﷺ کی ولادت کی خوشیاں منائی جارہی ہیں، سب کو سنت رسول ﷺ پربھی عمل کرنا چاہیے۔