وقار گھمن: جوہرٹاؤن ای بلاک میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جسٹس ریٹائرڈ نذیراحمد غازی نے خصوصی شرکت کی، 63 پاؤنڈ کا کیک کاٹا،5خوش نصیبوں میں عمرے کے ٹکٹ تقیسم کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہ زور ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین سجادربانی، میاں عامرشوکت، مہرفوادسرور، نیک محمد، بلال منیر، ملک جگاور، چنداملک، میاں شفیق قادری، میاں اصغر، میاں عبدالحمید، غلام حسین چودھری سمیت سینکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
محفل میلاد میں جسٹس ریٹائرڈ نذیراحمدغازی نے خصوصی خطاب کیا اور رسول پاکﷺ کی شان بیان کی۔ اس موقع پر63 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا اور حاظرین محفل میں سے 5خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ دیئے گئے۔