شہباز شریف کے گرد گھیرا مزید تنگ، نیب نے نیا ریفرنس تیار کرلیا

21 Nov, 2018 | 03:34 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) نیب نے آشیانہ سکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کیخلاف نیا ریفرنس تیارکرلیا جو 24 نومبر کو فائل کیے جانے کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نیب نے شہباز شریف سمیت 4 افراد کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا جو 24نومبرکو فائل کیے جانے کاا مکان ہے، نیب لاہور کی ٹیم نے ریفرنس سے متعلق چئیرمین نیب کو بریفنگ دیدی۔ نیب ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے اختیارات کا غلط استعمال کر کے پرائیویٹ افراد کوفائدہ پہنچایا، شہبازشریف نے پی ایل ڈی سی بورڈآف ڈائریکٹر کی طاقت کا غلط استعمال کیا۔فواد حسن فواد سے ملی بھگت کرکے میرٹ پرآنیوالی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کروایا،  من پسند کمپنی کوغیرقانونی ٹھیکہ دے کرمالی فوائد حاصل کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے 21اکتوبر2014کوآشیانہ ہاؤسنگ سکیم کاٹھیکہ  پی ایل ڈی سی سے ایل ڈی اے کومنتقل کرنےکاحکم دیا۔ ان  اقدامات سے پی ایل ڈی سی کےوجود کی نفی ہوتی نظر آئی اور حکومتی خزانے کوکروڑوں کانقصان ہوا۔

شہباز شریف نے ایل ڈی اے کو ٹھیکہ منتقل کرنے کی غیرقانونی منظوری دلوائی۔ ٹھیکہ منتقل کرتے وقت احد چیمہ ڈی جی ایل ڈی اے تھے۔شہبازشریف نے ٹھیکہ منظور نظر میسرزبسم اللہ انجنیئرنگ کودے دیا، میسرزبسم اللہ انجنیئرنگ پیرا گون کی پراکسی کمپنی ہے۔

مزیدخبریں