پنجاب کابینہ کا اجلاس 23 نومبر کو طلب، اہم فیصلے متوقع

21 Nov, 2018 | 01:23 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کا اجلاس 23 نومبر کو طلب کرلیا۔جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

 ذرائع کے مطابق 23 نومبر کو ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں زراعت، تعلیم، انڈسٹری اور لیبر کے شعبوں بارے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ پنجاب کابینہ صوبے کے لئے نئی لیبر پالیسی کی منظوری دے گی۔ کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی نظام کا نیا مسودہ بھی زیربحث آئے گا۔ اجلاس میں 100 روزہ پلان کے حوالے سے اہداف کا حتمی جائزہ لیا جائے گا۔

 کابینہ زراعت اور انڈسٹری کے متعلق بھی اہم پالیسیز اور فیصلوں کی منظوری دے گی ۔ ایجوکیشن کے حوالے سے قو انین میں ترامیم کی بھی کابینہ سے منظوری حاصل کی جائے گی جبکہ کابینہ متعدد محکموں کے بارے میں نئی قانون سازی کے مسودات کا بھی جائزہ لے گی۔

مزیدخبریں