عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور  ساتھ رہوں گا، پرویز الٰہی

21 May, 2024 | 11:37 PM

سٹی42: پی ٹی آئی کے مرکزی صدر   پرویزالٰہی نے ضمانت پر رہائی کے بعد کہا ہے کہ اللہ کا  شکر ہے کہ مجھے سرخرو کیا۔

کرپشن کے مقدمہ میں ضمانت کے بعد  کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہو کر اپنے گھر پہنچنے کے بعد پرویز الٰہی نے اپنے بچوں ساتھ تصویریں بھی ریلیز لیں۔ انہوں نے کہا، اللہ پاک نے مجھے حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں۔ میں ان ججوں کا مشکور ہوں جنہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی ملی۔ میں ان سب لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں اور اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ گجرات کے لوگوں کو بہت زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا۔ گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا۔

 پرویزالٰہی نے کہا کہ شجاعت صاحب کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا۔گجرات میں جن لوگوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں وہ جب تک معاف نہیں کریں گے تب تک ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

 چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور  ساتھ رہوں گا۔ 

مزیدخبریں