بلوچستان میں شر پسندوں نے کوئلے کے ٹرکوں کو آگ لگا دی، ایک ڈرائیور جاں بحق، چار اغوا

21 May, 2024 | 11:27 PM

سٹی42: بلوچستان میں دکی کے علاقہ سنجاوی کے قریب بغاؤ میں نامعلوم مسلح  شر پسندوں نے کوئلے سے لوڈ متعدد ٹرکوں پر فائرنگ  کر کے ایک ٹرک ڈرائیور کو قتل کر دیا، 4 ڈرائیوروں کو اغوا کر کے لے گئے  اور کوئلہ سے بھرے  ٹرکوں کو آگ لگا دی۔

فائرنگ کے واقعے میں تین ڈرائیور زخمی ہو گئے اور  ایک ٹرک کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ۔

علاقہ میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور لیویز  کےذرایع  نے بتایا کہ  کوئلہ سے لدے ٹرک دکی کی کانوں سے کوئلہ لوڈ کرکے پنجاب جارہے تھے۔ 

فائرنگ اور آگ لگنے سے چھ ٹرکوں کو نقصان پہنچا ہے ۔سڑک پر کھڑے ٹرکوں میں تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔

 انتظامیہ  کے ذرائع نے بعد ازاں بتایا کہ  مسلح افراد  4 ٹرک ڈرائیوروں کو  اغوا کرکے  بھی لے گئے ۔

ٹرکوں پر فائرنگ، ڈرائیوروں کے اغوا اور ٹرکوں کو آگ لگانے کا یہ  واقعہ سنجاوی کے علاقے بغائو میں پیش آیا۔

مزیدخبریں