منشیات فروش کو پکڑ کر چھوڑنے والے پولیس اہلکار خود پکڑے گئے

21 May, 2024 | 11:09 PM

سٹی42: گوجرانوالہ میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے چھوڑنے پر انچارج چوکی اور کانسٹیبل کو گرفتار  کر لیا گیا۔

انچارج چوکی جنڈیالہ باغ والا محمد اقبال اور کانسٹیبل عمر شیراز نے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش جاوید عرف جیدا امرت سریا کو گرفتار کر کے چھوڑا تھا ۔ سی پی او محمد ایاز سلیم نے واقع کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دیا تھا۔  انکوائری رپورٹ میں الزام سچ ثابت ہوا اور دونوں قصور وار پائے گئے۔  

سی پی او نے انچارج چوکی اور کانسٹیبل کو تھانہ صدر کی حوالات میں بند کروا دیا، دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو گیا۔ 

سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کے لیے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ منشیات فروشوں کی پشت پناہی اور رشوت خوری میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزیدخبریں