38 اعلیٰ پولیس افسران کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفیکیشن ہو گئے 

21 May, 2024 | 08:59 PM

بابر شہزاد تُرک:   پولیس سروس آف پاکستان کے 38 افسران کی ریٹائرمنٹس کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشنز کے مطابق سال 2024-25 میں پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 سے 22 کے 38 پولیس افسر  ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

 ریٹائر ہونے والے پولیس افسروں میں گریڈ 22 کے 7، گریڈ 21 کے 6، گریڈ 20 کے 3، گریڈ 19کے 5 اور گریڈ 18 کے 17 افسران شامل ہیں۔ 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سےجاری ہونے والے نوٹیفکیشنز کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے او ایس ڈی مشتاق مہر 3 مارچ 2025، سیکریٹری انسانی حقوق ڈویژن اے ڈی خواجہ 23 اپریل 2025، نیویارک میں متعین  یو این پولیس ایڈوائزر فیصل شاہکار 29 دسمبر 2024 کو ریٹائرڈ ہوں گے۔

 گریڈ 22 کے او ایس ڈی ثناء اللہ عباسی 19 اکتوبر 2024، گریڈ 22 کے ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن محمود عالم محسود 5 جون 2025، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی صلاح الدین خان 6 جنوری 2025، آئی جی ریلویز پولیس سردار علی خان 20 فروری 2025، آئی بی میں تعینات گریڈ21 کے غلام رسول زاہد 30 ستمبر 2024 کو ریٹائر ہوں گے۔

 ڈی جی نیشنل پولیس بیورو احسان صادق 14 جولائی 2024، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات گریڈ 21 کے زبیر ہاشمی 9 مارچ 2025، ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن صابر احمد 24 دسمبر 2024، "نیکٹا" میں تعینات گریڈ 21 کے خالد خٹک 14 دسمبر 2024، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات علی احمد صابر کیانی 15 اپریل 2025، ڈی جی نیشنل اکیڈمی فار پرزنز ایڈمنسٹریشن لاہور اظہر راشد 8 جنوری 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔

 بلوچستان حکومت میں تعینات گریڈ 20 کے قمرالحسن یکم مارچ 2025، خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات گریڈ 20 کے امتیاز شاہ 24 اکتوبر 2024، بلوچستان حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے نذیر کرد 30 اکتوبر 2024، ایف ائی اے میں تعینات گریڈ 19 کے محب اللہ خان 30 ستمبر 2024 کو ریٹائر ہوں گے۔

 سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے محمد عرب مہر 5 فروری 2025، ایف ائی اے میں تعینات گریڈ 19 کے محمد اشفاق 30 نومبر 2024، ریلویز پولیس میں تعینات گریڈ 19 کے وارث کمال خان 30 نومبر 2024، بلوچستان حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے سردار حسن خان 4 جنوری 2025، اسلام آباد پولیس میں تعینات گریڈ 18 کے ظہیر ارشد31 مارچ 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔

 خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے عبدالحئی 31 مارچ 2025، پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے مستنصر عطاء باجوہ 30 جون 2025، پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے قدوس بیگ 9 اپریل 2025، پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 18 کی شاہدہ نورین 31 مارچ 2025، پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے فیصل گلزار اعوان 14 اپریل 2025 کو ریٹائرڈ ہوں گے۔

پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے ظفر عباس 24 مئی 2025، خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے شاہ جہاں درانی 2 جنوری 2025، خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے سلیم ریاض 24 جون 2025، پنجاب میں تعینات گریڈ 18 کے عبدالقیوم یکم جون 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔

 بلوچستان حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے محمد ایوب اچکزئی 19 مئی 2025، بلوچستان حکومت میں تعینات سجاد حیدر ترین 21 ستمبر 2024، خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے امان اللہ 8 جولائی 2024، خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے طارق محمود 27 اپریل 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔

گلگت بلتستان حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے احمد شبیر 31 جنوری 2025 اور پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے مطیع اللہ 11 نومبر 2024 کو ریٹائر ہوں گے۔

مزیدخبریں