بیرسٹر گوہر کا رؤف حسن پر حملے کی مذمت فوری تحقیقات اور کارروائی کرنے کا مطالبہ

21 May, 2024 | 08:53 PM

سٹی42؛ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے انفارمیشن سیکرٹری رؤف حسن پر حملے کی مذمت فوری تحقیقات اور کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بیرسٹر گوہر خان نے   رؤف حسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت روف حسن کو ملنے ہسپتال آیا ہوں،  روف حسن کو گال پر تین گہرے زخم آئیں ہیںجن پر سٹیچز لگائے جارہے ہیں، زخموں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے یہ ان کی زندگی پر حملہ تھا۔اللہ نے روف حسن کو نئی زندگی بخشی ہے، میں واضح کرنا چاہتا ہوں روف حسن پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت کے ترجمان اور سیکرٹری اطلاعات ہیں۔روف حسن ہمارے چیف الیکشن کمشنر ہیں اور اخبارات میں آرٹیکل لکھتے ہیں، ان کی  کبھی کسی سے کوئی دشمنی نہیں رہی جو ان پر حملے کا سبب بنے، ہم روف حسن کی زندگی پر کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے واقعہ کی مذمت کی اور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کی فوری مکمل تحقیقات کی جائیں۔

دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے رؤف حسن سے ملاقات کے بعد کہا کہ میری ڈیڑھ گھنٹہ روف حسن کے ساتھ اندر ملاقات رہی,آج ٹانکے لگائے گئے ہیں اور وہ سنبھل گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پرسوں بھی ان کہ گاڑی کا پیچھا کیا گیا, آج بھی تین لوگوں نے حملہ کیا چوتھے نے بلیڈ مارا پانچوایں نے ویڈیو بنائی، پی ٹی آئی ترجمان کی زندگی پر حملہ پی ٹی آئی لیڈر شپ پر حملہ ہے۔

مزیدخبریں