سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی 30 مئی کو اوول گراؤنڈ میں پاکستان انگلینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز کے آخری میچ کے دوران لندن کے اوول گراؤنڈ میں موجود ہوں گے۔
محسن نقوی 28 یا 29 مئی کو انگلینڈ روانہ ہونگے۔ سیریز کے اختتام کے بعد بھی محسن نقوی انگلینڈ میں قیام کریں گے۔
محسن نقوی اس وزٹ کے دوران برطانوی ہم منصب اور دیگر اہم شخصیات سے سرکاری ملاقاتیں کریں گے۔
پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے امریکہ جائیں گے ۔
محسن نقوی 9 جون کو نیویارک میں ہونے والے پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ میں بھ ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لئے موجود ہوں گے۔