سٹی42: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ تور کے بعد ڈبلن سے ہی انگلینڈ چلی گئی تھی۔ دو روز سے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی پریکٹس میں مصروف ہیں۔ کل پہلے میچ کے لئے بظاہر تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور ذہنی طور پر آئرلینڈ میں سیریز کی جیت سے حاصل ہونے والی نفسیاتی کیفیت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستان کی ٹیم انگلینڈ ٹور کے دوران چار ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ دونوں کے لئے اس سیریز کی اس لئے زیادہ اہمیت ہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والی آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے دونوں ٹیموں کے لئے سخت حریف کے ساتھ کھیل کر اپنی کمزوریوں کا پتہ لگانے کا یہ آخری موقع ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ گزشتہ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوئے تھے۔
پاکستان انگلینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میچ کے بعد مزید تین میچ برمنگھم، کارڈوف اور اوول میں ہوں گے۔ 25 مئی کو برمنگھم، 28 مئی کو کو کارڈف اور 30 مئی کواوول لندن میں پاکستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔