ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر خواجہ سراوں کا حملہ ، چہرہ زخمی

21 May, 2024 | 06:45 PM

ٹی42:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے مرکزی ترجمان رؤف حسن پر خواجہ سراؤں کا حملہ، تیز دھار آلے سے چہرہ زخمی کر دیا ۔

اسلام آباد کے علاقے ستارہ مارکیٹ میں نجی چینل کے آفس کے باہر پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن پر خواجہ سراوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے ، حملہ کے بعد خواجہ سر آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب  ہو گئے، حملے سے رؤف حسن کا چہرہ زخمی ہو گیا ۔

 دوسری جانب پی ٹی آئی ممبران سینٹ اجلاس سے واک آؤٹ  کر گئے ،سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہمارے ترجمان پر حملہ ہوا ہے، ہمیں صورتحال سے آگاہ کیا جائے،وزیرقانون  اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ واقعہ کی ابھی اطلاع ملی ہے، معلومات کرکے ایوان کو آگاہ کرتا ہوں،وزیرداخلہ بھی ایوان میں نہیں ہیں ،میں وزیرداخلہ یا آئی جی سے معلومات حاصل کرکے اپوزیشن آراکین کو آگاہ کرتا ہوں ،حملہ کی مکمل معلومات حاصل کرکے بتاتا ہوں،قانون کے مطابق روف حسن کو تمام حقوق ملیں گے،پریذائیڈنگ افسر شیری رحمان نے روف حسن پر حملہ کی رپورٹ مانگ لی۔

 رؤف حسن کا کہنا ہے کہ میں پروگرام کے بعد واپس جا رہا تھا 4لوگوں نے مجھ ہر حملہ کیا ،میرے منہ پر بلیڈ جیسے تیز دھار آلے سے کٹ لگا ہے ،سامنے آںے والی فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا  ہے کہ 4خواجہ سراؤں کی جانب سے انہیں روکا گیا اور پھر ان پر تھپڑوں مکوں کی بارش کی گئی ۔

مزیدخبریں