جیت کا مومینٹم  انگلینڈ میں بھی برقرار رکھیں گے، بابر اعظم

21 May, 2024 | 06:40 PM

سٹی42: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف کامیابی کے مومینٹم کو انگلینڈ کے ساتھ ٹی توینٹی  سیریز میں بھی برقرار رکھیں گے۔

بابراعظم نے کل کے میچ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے ٹریننگ سیشن اچھے رہے۔ ہماری تمام توجہ اس سیریز اور  اس کے بعد آنے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر ہے۔ 

پاکستان اور انگلینڈ  نے گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا۔ 
پاکستان نے انگلینڈ کے ساتھ کھیلے میچوں میں سے  9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ جیتے ہیں۔

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 46  میچ جیتنے والے کپتان ہیں۔

مزیدخبریں