ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر کی نماز جنازہ میں شرکت  کیلئے کل ایران روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر کی نماز جنازہ میں شرکت  کیلئے کل ایران روانہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے شہید رفقاء کی قومی نماز جنازہ میں شرکت  کیلئے کل ایران کے شہر تہران روانہ ہوں گے۔ 

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ایران ایک روزہ ہو گا۔وہ کل تہران میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی قومی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔تہران میں قومی سطح پر نماز جنازہ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی اقداء میں ادا کی جائے گی۔ تہران میں شہداء کی قومی و ریاستی نماز جنازہ صبح 10 بجے ادا کی جاے گی۔

دوسری جانب ایرانی صدر,  وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق رفقا کی نماز جنازہ آج صبح 9 بجے تبریز شہر میں ادا کردی گئی ہے۔آج ایرانی شہر قم میں ایرانی صدر اور ان کے شہید رفقاء کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔قم میں شہداء کی نماز جنازہ بعد از نماز ظہرین ادا کی گئی۔

جبکہ ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی مشہد مقدس میں عوامی نماز جنازہ پرسوں ادا کی جاے گی۔ پرسوں مشہد میں شہداء کی نماز جنازہ صبح 10بجے ادا کی جاے گی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا  ہے کہ مشہد میں جاں بحق ایرانی صدر اور دیگر رفقاء کی نماز جنازہ و تدفین امام علی رضا کے مزار پر ہو گی,   شہید ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی,  ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو امام علی رضا ع کے احاطے میں دفن کیا جائے گا۔