سٹی42: گرمی کی بڑھتی شدت سے لو لگنے کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ،محکمہ صحت نے ہیٹ ویو سے بچاو کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔
محکمہ صحت نے ہیٹ ویو سے بچاو کیلئے ایڈوائزری جاری کی کہ والدین بچوں کو دھوپ سے بچائیں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ پانی کی کمی کی صورت میں بچوں کو او آر ایس پلائیں ، شہری غیر ضروری دھوپ میں باہر رہنے سے اجتناب کریں۔
محکمہ صحت نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کا شکار مریضوں کیلئے طبی امداد یقینی بنائی جائے ۔