سٹی42: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سینئر ٹریفک وارڈن نے پولیس اہلکاروں کے چالان کر دیئے،سرکلر روڈ پر گزشتہ روز ہونے والے چالان کی وڈیو بھی منظر عام پر آ گئی۔
ٹریفک قوانین کی خلاف پر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔سرکلر روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والے دو پولیس اہلکاروں کے چالان کر دیئے۔سینئر ٹریفک وارڈن عامر نے گزشتہ روز شاہ عالم چوک میں چالان کئے ۔پولیس اہلکاروں کے چالان ہونے کی موبائل وڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ۔وڈیو میں پولیس اہلکار وارڈن کو چالان نہ کرنے کا کہہ رہے ، سینئر ٹریفک وارڈن پولیس اہلکاروں کی ایک بھی سنے بغیر چالان ٹکٹس جاری کر دیتا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار چالان ہونے اور وڈیو وائرل ہونے پر نالاں ہیں۔