سٹی42: ملک بھر میں ہیٹ ویو کی شدید لہر جاری , رات کا درجہ حرارت بھی 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
ڈی جی محکمہ موسمیات صاحبزاد خان نے برھتی ہیٹ ویو لہر پر پریس کانفرنس کی جس میں انھوں نے کہا کہ موسم اب شدت زیادہ اختیار کر گیا ہے ، ایک دم موسم نے تیور بدلے اس لیے گرمی کی شدید لہر پر بات کرنا ضروری تھا۔ انھوں نے بتایا کہ رات کا درجہ حرارت بھی بڑھ چکا ہے، رات کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ اسلام آباد میں اس وقت دن کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کراچی میں سمندری ہواؤں کی وجہ سے موسم کچھ بہتر ہو جاتا ہے۔27 مئی تک درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔
ڈی جی میٹ صاحبزاد خان نے کہا کہ مئی کا مہینہ شروع ہوا تو موسم تبدیل ہوگیا اور شدید گرمی کی لہر بڑھ گئی جس سے انسان، جانور سب بہت متاثر ہوئے ہیں۔موسم کی اس شدت سے بچا جا سکتا ہے۔ 4 سے 5 ڈگری کا اضافہ ہوتا تو گرمی بڑھتی ہے، 6 سے 8 ڈگری یا زیادہ ہو تو ہیٹ ویو میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ گرین لینڈ کم ہو رہا ہے شہر بھی ورٹیکل کے بجائے ہوریزونٹل بڑھ رہا ہے۔گرمی کی اس شدت میں پانی کا استعمال بڑھا لینا چاہیے، سر ڈھانپ کر باہر نکلیں ، ڈھیلے ملبوسات پہنیں۔لو پریشر ایریا میں شام میں جھکڑ چل سکتے ہیں، ڈی ہائیڈریشن کے نقصانات زیادہ ہوتے ہیں جیسے کہ
پٹھوں کا کھچاؤ، سر درد رہنا اور جسم سے پانی کم ہوجانا۔