ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ،تنخواہوں میں اضافہ اور ادویات کی قلت ختم کرنے کا مطالبہ

لاہور : ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ،تنخواہوں میں اضافہ اور ادویات کی قلت ختم کرنے کا مطالبہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارباز خان : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے جناح ہسپتال کے باہر احتجاج کیا، ڈاکٹر رانا حمزہ نظیر کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی گئی، ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافہ، ادویات کی قلت ختم کرنے کا مطالبہ پیش کر دیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جناح ہسپتال کے باہر سراپا احتجاج ہوئے۔ ڈاکٹر رانا حمزہ نظیر نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی جس میں ڈاکٹر کاشف ضمیر، ڈاکٹر عامر لطیف سمیت ینگ ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹرز نے عثمانی روڈ کو بلاک کیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید تعطل کا شکار رہی۔ ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کر دیا اور بے بنیاد ٹرانسفرز کیخلاف بھی نعرے لگائے۔ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں میں ادویات کی قلت ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ڈاکٹر حمزہ نظیر نے کہا ڈاکٹرز کی تنخواہیں اس قابل بھی نہیں کہ اپنا گھر چلا سکیں۔ ہسپتالوں میں تعمیرات کا کام مکمل کروایا جاتا ہے مگر ادویات کی قلت نہیں ختم ہو رہی۔

Ansa Awais

Content Writer