لاہور کے ڈاکو ڈیجیٹل ہو گئے ، شہری کا موبائل چھین کر ایپ سے رقم ٹرانسفر کرلی

21 May, 2024 | 03:23 PM

سٹی42: لاہور کے ڈاکو بھی ڈیجیٹل ہو گئے ، لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب  ڈاکووں نے شہر سے موبائل فون چھین کر ایپ سے رقم ٹرانسفر کرلی۔

چوہنگ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شہری سے پہلے موبائل چھینا اور بعد میں اس کے فون سے آن لائن ایپ کے ذریعے نقدی بھی ٹرانسفر کرلی۔متاثرہ شہری نے گن پوائنٹ پر واردات کے بعد ڈیجیٹل واردات بارے پولیس کا آگاہ کر دیا ۔ْ

متاثرہ شہری زبیر کے مطابق ان کے ساتھ گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات چوہنگ کے علاقے میں دو ہفتے قبل ہوئی ۔ڈاکوؤں نے چھینے گئے موبائل کا لاک بریک کیا اور جاز کیش سے رقم بھی اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لی ۔ڈاکوؤں نے شہری کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے جازکیش سے 6 ہزار قرض بھی حاصل کیا ۔

پولیس کی جانب سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع ہیں۔
 

مزیدخبریں