ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج چائے کا عالمی دن منایا جارہا ہے

آج چائے کا عالمی دن منایا جارہا ہے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  محفل ہو یا بزرگوں کی بیٹھک، شادی کی تقریب ہو یا خواتین کی ناختم ہونے والی گفتگو، ہر جگہ چائے کا استعمال پاکستانی ثقافت کا حصہ بن چکا ہے۔

 چائے کی تاریخ کافی پرانی ہے، عمومی رائے یہ ہے کہ چائے چین کی پیداوار ہے اور طویل عرصےتک چائے پر چین کا ہی ایک طرح سےقبضہ رہا ہے، لیکن اب چین کے ساتھ انڈیا اور میانمار میں بھی اچھی کوالٹی کی پتی کاشت کی جانےلگی ہے۔

 مختلف ملکوں میں مختلف طریقوں سےچائے پی جاتی ہے، مغربی ملکوں میں چائےمیں دودھ کا استعمال کم ہے۔

 ترکی میں سیب کےچھلکوں کی چائے بھی استعمال کی جاتی ہے جبکہ جنوبی ایشیا خاص کر انڈیا، پاکستان میں دودھ پتی اور کڑک چائے کا استعمال زیادہ ہے، چائے میں بھی نت نئی ورائٹی ہے۔ کسی کو چائے میں کافی ڈالنا اچھا لگتا ہے تو کسی کو الائچی، ادرک اور دارچینی والی چائے پسند ہے، کشمیری چائے بھی بےحد پسند کی جاتی ہے۔

 مزید پڑھیں:  لاپتہ افراد کی بازیابی کیس؛عدالت کاپولیس، رینجرز سمیت دیگر اداروں کو موثر اقدامات کا حکم

 دوسری جانب چائے کے شوقین افراد کہتے ہیں دن میں چائے پیئے بغیر گزار نہیں ، لمبی لمبی باتیں کرنی ہو دوستوں یاروں کی محفل سجانی ہو تو چائے کا شہریوں کی اولین ترجیح ہے،  گرمی ہو یا سردی شہری چائے پینے کو پسند کرتے ہیں ۔
 

Ansa Awais

Content Writer