سی آئی اے پولیس کی کارروائی،5 افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیا

21 May, 2024 | 03:00 PM

سٹی42:  تھانہ صدر گوجرانوالہ اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے  5 افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

گوجرانوالہ سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اشتہاری ملزم شاہنواز عرف شاہو کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا ہے ۔ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی سے مجرم اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنایا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزم شاہنواز عرف شاہو نے مختلف اوقات میں تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقہ میں 2، تھانہ فیروزوالہ میں 2 اور ڈسکہ میں بھی 1 قتل کیا تھا، مجرم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

دوسری جانب حالیہ دور میں اجرتی قاتلوں کا ٹرینڈ بہت تیزی سے بڑھتا چلا جا رہا ہے چند روپوں کی حاطر شوٹرز قتل کر کے فرار ہو جاتے ہیں جبکہ پولیس افسر بھی ان شوٹرز کو بڑی مشکل سے گرفتار کر پاتے ہیں۔ گوجرانوالہ میں 20 کے قریب قتل کے ایسے مقدمات ہیں جن میں ملوث ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ۔جن کی گرفتاری پولیس کے لیے چیلنج ہے ۔
 

مزیدخبریں