پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ میشن 30 مئی کو روانہ ہوگا

21 May, 2024 | 02:38 PM

سٹی42: پاکستان کا ایک اور سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کا معاملہ ، آئی کیوب قمر کے کامیاب لانچ کے بعد پاکستان نے ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نیا اور دوسرا سیٹلائٹ میشن 30 مئی کو خلا میں چھوڑا جائے گا۔سیٹلائٹ چائنہ کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سے لانچ کیا جائے گا۔ ایم ایم ون “پاک سیٹ “ سیٹلائٹ سپارکو اور چائنہ کی خلائی ایجنسی کی مشترکہ کاوش ہے،سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فائیو جی اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی کو سیٹلائٹ یقینی بنائے گا۔ نئے سیٹلائٹ میشن سے ڈیجیٹل پاکستان کا خواب پورا ہو جائے گا ۔

واضح رہے کہ سیٹلائٹ سپارکو اور نیشنل سپیس ایجنسی کی جانب سے خلاء میں لانچ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں