نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے گارڈز کا بزرگ شہری پے بہیمانہ تشدد

21 May, 2024 | 02:19 PM

سٹی42: اسلام آباد  کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے گارڈز نے بزرگ شہری پے بہیمانہ تشدد کی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق گارڈز کی جانب سے شہری پے تشدد کرنے کی ویڈیو  سامنے آگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈز سے مار کھانے والا بزرگ شخص  ادھیڑ عمر  ہے اور وہ بول رہا ہے کہ اس کا کوئی قصور نہیں ہے لیکن اس کے باوجود نجی کمپنی کے گارڈز نے شہری کو جوتے اور تھپڑوں سے مار ا جبکہ اس شخص کو ٹھڈے بھی مارے۔

فوٹیج سے بظاہر کوئی بھی معاملہ یا الزام سامنے نہیں آرہا ۔تھانہ کرپا کی پولیس معاملے کی تفتیش کے لیے نجی سوسائٹی کے دفتر پہنچ گئی ہے جہاں ان کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں