سٹی42 : سی ٹی او پنجاب عمارہ اطہرکا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی اضافی نفری فیروزپور روڈ پرتعینات کی گئی ہے۔
احتجاج ختم ہونے کے1 گھنٹے بعد ٹریفک معمول پر آئے گی۔کینال روڈ، قرطبہ چوک ،مین بلیوارڈ گلبرگ بھی متاثر ہو رہا تھا ۔ینگز ڈاکٹرز نے مین فیروز پور روڈ پر احتجاج ختم کر دیاہے۔پولیس نے احتجاج ختم کراتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔ینگز ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث مین فیروز پور روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ٹریفک ون وے ہونے کے باعث ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنسی رہی ۔