ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم درآمد سکینڈل، کرپشن، نااہلی اور فرائض میں سنگین غفلت پر 20 افسران معطل

گندم درآمد سکینڈل، کرپشن، نااہلی اور فرائض میں سنگین غفلت پر 20 افسران معطل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر)محکمہ خوراک پنجاب میں احتساب کا عمل تیز کر دیا گیا،کرپشن، نااہلی اور فرائض میں سنگین غفلت پر 20 افسروں کو معطل کر دیا گیا۔
سیکرٹری خوراک پنجاب نے20افسران کومعطل کیا،معطل ہونیوالوں میں شیخوپورہ،فیصل آباد،جھنگ ،سرگودھا،خوشاب،بھکر،بہاولنگر،راولپنڈی اورگوجرخان کےافسران شامل ہیں۔

 صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین  نے کہا کہ متعلقہ افسران نےفلور ملوں پر غیر معیاری گندم کی موجودگی پر ایکشن نہیں لیا،افسروں کیخلاف کرپشن، نااہلی اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر کارروائی کی گئی،محکمے میں نااہل، کرپٹ اور فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کی کوئی جگہ نہیں۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ افسران مکمل کلیئرنس تک اپنےعلاقےمیں موجودگندم کےسٹاک کےذمہ دار ہونگے۔

      دوسری جانب نگران دور حکومت میں اضافی گندم درآمد کرنے کے سکینڈل میں حکومت نے سرپلس گندم امپورٹ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا،حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی۔


 

Ansa Awais

Content Writer