ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی تاجک ہم منصب سے دو طرفہ ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی تاجک ہم منصب سے دو طرفہ ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :   نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تاجکستان کے وزیر خارجہ کے وزیر خارجہ سراج الدین محردینہ سے دو طرفہ ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی تاجکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات ایس سی او کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

 دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون اور اعلیٰ سطح کے مذاکرات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، فریقین نے باہمی فائدے کے لیے کاسا منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور دیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے وسیع تر خطے کے باہمی فائدے کے لیے CASA-1000 پروجیکٹ ، دیگر رابطوں اور علاقائی انضمام کے منصوبوں کے جلد نفاذ پر بھی زور دیا ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer