سعید احمد : محکمہ ریلوے کی ریشلائزیشن پالیسی ,کم دورانیے والے مسافروں سے وصول اضافی کرایہ کم کر دیا گیاہے۔
ایک کلو میٹر سے200کلو میٹر کے مابین سفر کرنیوالوں کے کرایوں میں کمی،200کلو میٹرکےاندرسفر پرتمام کلاسز کی ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی گئی۔ریشنلائزیشن کی پالیسی کی وجہ سے مسافروں سے وصول کیا جانے والا اضافی کرایہ کم ہوگیا ۔ لاہور سے گوجرانوالہ ، گجرات، لالہ موسی، لاہور سے سیالکوٹ، پتوکی، قصور، نارووال اور اوکاڑہ کے مسافر مستفید ہوں گے۔بذریعہ روڈکرائے کی نسبت ٹرینوں کا کرایہ 50فیصد سے زائد وصول کیا جارہاتھا۔ریشنلائزیشن پالیسی سے اکانومی کلاس کےکرایوں میں 54 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔
ذرائع ریلوے کا کہنا ہے کہ اے سی کلاس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔خیبر میل اکانومی کلاس کا 130کلو میٹر تک کرایہ 250سے100روپے ہو گیا۔ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ریلوے میں نئی ریشلائزیشن پالیسی پر آج سے ہی عمل درآمد کیا جائے گا۔