عابد چودھری : آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی ہدایات پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز حسین کی کاہنہ میں کھلی کچہری، جس میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن، انچارج انویسٹی گیشنز ،تفتیشی افسران اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شہریوں نے اپنے مسائل سے ایس پی کو آگاہ کیا۔ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔تفتیشی افسران کو جلد میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی ہدایات دی گئیں ۔
انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں سی پی او شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔