ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج سے27 مئی تک پنجاب میں گرمی کی لہر کا امکان

آج سے27 مئی تک پنجاب میں گرمی کی لہر کا امکان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاطمہ خان، عائمہ خان،حسن ملک،طاہر جوئیہ: محکمہ موسمیات نے آج سے27 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر  کا امکان ظاہر کردیا۔

 سندھ اور پنجاب میں آج سے 23 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ 23 سے 27 مئی کے دوران 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں آج سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔ 

 درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ہے اور فلیش فلڈز آنے کے امکانات ہیں، اس لیے آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے، موجودہ درجہ حرارت 30 سیٹی گریڈ، 36 سے 38 تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب76 فیصد ہے،جنوب مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات  کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

 چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں ابھی ہیٹ کا کوئی امکان نہیں ہے،شہر میں سمندری ہوائیں بھی بحال ہیں۔ائیر کولیٹی انڈیکس کے  مطابق  شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 22 نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور صبح ہوتے ہی سورج آگ برسانے لگا جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ،،44 ڈگری تک جانے کا مکان،جھلسا دینے والی دھوپ سے شہریوں کی معمولات زندگی متاثر ،بیماریاں جنم لینے لگیں ،محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سورج اپنی پوری آب و تاب پر ہو گا۔

Ansa Awais

Content Writer