ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشنل کریمینل کورٹ کے پراسیکیوٹر نے اسرائیل اور حماس کے لیڈروں کے وارنٹ گرفتاری مانگ لئے

International Criminal Court, Yuav Gilant, Naten Yahoo. Yahya Sinwar, Ismael Hania, Ahmad Dayab Ibrahim Almisry, City42, Arrest Warrants, ICC, President Joe Biden,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  انٹرنیشنل کریمینل کورٹ کے پراسیکیوٹر  کریم خان نے اسرائیل کے وزیراعظم اور وزیردفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست جمع کروا دی ۔کریم خان نے حماس کے 3 لیڈروں یحییٰ سنوار، اسمعیل ہنیہ اور دیاب ابراہیم المصری کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درجواست کر دی۔

 اسماعیل ہانیہ  حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ  ہیں اور احمد دیاب ابراہیم المصری لقسام بریگیڈ  کے سرپراہ ہیں جبکہ  یحییٰ سنوار  غزہ میں حماس کے عسکری ونگ کا انچارج ہے اور 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملوں کا منصوبہ ساز اور چیف کمانڈر بھی وہی ہے۔

اسرائیل نے وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر  دفاع  یوآو گیلانت کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست  پرردعمل دیتے ہوئے اسے "آئی سی سی"  کا برا اقدام اور  عالمی عدالت کے لئے تاریخی بدنامی کا سبب بننے والا فعل قرار دیا ہے۔ 

امریکہ کے  صدر جوبائیڈن نے بھی آئی سی سی کے پراسیکیوٹر  کریم خان کی جانب سے  اسرائیلی وزیراعظم اور وزیردفاع کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کو اشتعال انگیز قرا ردیا ہے۔