ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

34 ویں نیشنل گیمز میں آرمی کے میڈلز کی تعداد  105 میڈلز  ہو گئی

Quetta National Games. Army Leading on Madles table, Wapda, Nevy, City42
کیپشن: 34 ویں نیشنل گیمز میں آرمی کے کھلاڑیوں کے کل میڈلز کی تعداد  105 میڈلز  ہو گئی جن میں سے 33 سلور اور 22 برانز میڈل ہیں۔
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  34 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان  آرمی کے ایتھلیٹس نے  50 گولڈ میڈلز سمیٹ لئے. آرمی کے کھلاڑیوں کے کل میڈلز کی تعداد  105 میڈلز  ہو گئی جن میں سے 33 سلور اور 22 برانز میڈل ہیں۔

 واپڈا میڈلز ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جس نے اب تک 63 میڈل جیتے ہیں ان میں 25 گولڈ، 18 سلور اور 20 برونز میڈل شامل ہیں۔ نیوی کے کھلاڑیوں نے اب تک 21 گولڈ میڈلز اپنے نام کئے ہیں۔

پاکستان ائیر فورس نے 3 جبکہ پولیس، خیبر پختونخوا اور ایچ ای سی نے ایک ایک گولڈ میڈل جیتا۔

پنجاب نے تین سلور اور دس برانز جب کہ بلوچستان نے تین سلور 7 برانز میڈل جیتے جبکہ سندھ کے حصے میں اب تک ایک سلور میڈل اور آٹھ برانز میڈل آئے ہیں۔

34 ویں نیشنل گیمز میں متعدد کھیلوں کے مقابلے مکمل ہوچکے ہیں تاہم گیمز کی باضابطہ افتتاحی تقریب پیر کو منعقد کی جائے گی۔